Posts

Showing posts from October, 2020

عبداللہ شیشان کا عشق

Image
 عبداللہ شیشان کا عشق  یہ فرانسیسی نوجوان عبداللہ اے کی تصویر ہے جنہوں نے دو دن قبل گستاخ کارٹونسٹ معلم کا سر قلم کیا تھا۔ 2002 میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہونے والا عبد اللہ عام نوجوانوں کو طرح دل میں کئی خواب سجائے زندگی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔ خانہ جنگی اور بد امنی سے اسے نفرت تھی، کیونکہ اسی عفریت نے اس کے ماں باپ کو چیچنیا چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔ حالات نے عبداللہ کے خاندان کو فرانس کی سرزمین پر پناہ گزین کی حیثیت سے جگہ دلوائی تو اس نے جی لگا کر پڑھنا شروع کردیا۔ وہ خود کو سنوار کر ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا تھا۔ پیرس کی گلیوں میں عبد اللہ کی زندگی اس وقت بے چینی کا شکار ہو گئی جب اس کے اسکول ٹیچر سیموئل نے آپ علیہ السلام کے گستاخانہ خاکے بنائے۔ کلاس کے مسلم بچوں نے اس بات کی شکایت کی جس پر والدین نے انتظامیہ کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ عبد اللہ کو تب بہت مایوسی ہوئی جب یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ عبد اللہ کا اضطراب بڑھتا جا رہا تھا۔ یہ 16 اکتوبر کی تاریخ اور جمعے کا دن تھا۔ کارٹونسٹ معلم نے پھر سے خاکے بنائے اور اس بار طلبہ کو بھی بنانے کا کہا۔ یہ ...

معجزہ قرآن

 تاریخ کا واحد ہندو جس کی ’’چِتا‘‘ کو کئی من گھی ڈالنے پر بھی آگ نہ لگی، امام مسجد نے کیا حکم دیا کہ پنڈت بھی ماننے پر مجبور ہوگئے؟ یقین کرنا مشکل  لاہور  تقسیم ہند کے زمانے میں لاہور کے 2 اشاعتی ادارے بڑے مشہور تھے۔ پہلا درسی کتب کا کام کرتا تھا اور اس کے مالک میسرز عطر چند اینڈ کپور تھے۔ دوسرا  ادارہ اگرچہ غیر مسلموں کا تھا لیکن اس کے مالک پنڈت نول کشور قران پاک کی طباعت و اشاعت کیا کرتے تھے، نول کشور نے احترام قرآن کا جو معیار مقرر کیا تھا وہ کسی اور ادارے کو نصیب نہ ہوسکا۔ نول کشور جی نے پہلے تو پنجاب بھر سے اعلیٰ ساکھ والے حفاظ اکٹھے کئے اور ان کو زیادہ تنخواہوں پر ملازم رکھا، احترام قرآن کا یہ عالم تھا کہ جہاں قرآن پاک کی جلد بندی ہوتی تھی وہاں کسی شخص کو خود نول کشور جی سمیت جوتوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ دو ایسے ملازم رکھے گئے تھے جن کا صرف اور صرف ایک ہی کام تھا کہ تمام دن ادارے کے مختلف کمروں کا چکر لگاتے رہتے تھے کہیں کوئی کاغذ کا ایسا ٹکڑا جس پر قرآنی آیت لکھی ہوتی اس کو انتہائی عزت و احترام سے اٹھا کر بوریوں میں جمع کرتے رہتے پھر ان بوریوں کو...